اربوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی پر قبضے کا انکشاف

24 Dec, 2020 | 04:27 PM

Arslan Sheikh

( علی رامے ) لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن 2 ارب روپے مالیت کی زیر قبضہ زمین چھپانے لگا، آڈٹ رپورٹ نے کارپوریشن کی ملی بھگت سے زیر قبضہ زمین کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

موجودہ حکومت کے احکامات پر لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا خصوصی آڈٹ کیا گیا، جس میں انکشاف ہوا کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی دو ارب روپے سے زائد مالیت کی زمین پر قبضہ مافیا کا راج ہے اور دو ہزار سولہ سے اٹھارہ تک قبضے والی زمین سے کرایا بھی وصول نہیں کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن نے قبضہ مافیا سے زمین واگزار بھی نہیں کرائی، زمین واگزار اور کرایا کی وصولی نہ ہونے پر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دو ارب مالیت کی زمین سے تجاوزات اور واگزار نہ کرکے لوگوں کو فائدہ پہنچایا گیا۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کے حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت میٹروپولیٹن کارپوریشن کی زمین واگزار کرانے کا نوٹس لے چکی ہے، ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی جانب سے جگہ واگزار کرانے پر ابتدائی کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے۔

مزیدخبریں