(عرفان ملک)بینکوں میں اے ٹی ایم مشینوں کو ہیک کرنے والا گروہ سرگرم ہوگیا, گروہ بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں میں ہیکنگ کٹ تنصیب کر کے کارڈ ہیک کرنے لگا۔
تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی بینک کی اے ٹی ایم مشین میں ہیکنگ کٹ لگانے کی تصاویر منظر عام پر آگئیں۔ نشتر کالونی ڈولفن سکواڈ نے سائبر کرائم کے حوالے سے کارروائی کی، ڈولفن ٹیم کو اطلاع موصول ہوئی کہ سبزی منڈی نجی بینک کے الارم بج رہے ہیں۔ڈولفن ٹیم نے موقع پر پہنچ کر بینک کے گارڈ سے رابطہ کیا، ڈولفن سکواڈ نے بینک الارم بجنے پر اے ٹی ایم مشین کو چیک کیا اور بینک کے عملے نے ڈولفن کی نشاندہی پر اے ٹی ایم سے ہیکنگ کا سامان اتار لیا۔
ڈولفن سکواڈ کی پہنچنے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ ملزم نے بڑی مہارت سےبینک کے اے ٹی ایم میں سکیمر ڈیوائس لگا رکھی تھی۔ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس ایف آئی اے سے مدد لے گی۔