سٹی 42: ہسپتال کے کورونا وارڈ کے مریضوں میں لڑائی ،پہلے مریض نے دوسرے کو قتل کردیا۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے علاقے لنکاسٹر کے اینٹی لوپ ویلی ہسپتال میں کورونا وائرس میں مبتلا مریض نے دوسرے کورونا مریض کو قتل کر دیا۔ولیس تفتیش کاروں کا کہنا تھا کہ کورونا مریض نے کورونا یونٹ کے اندر دوسرے مریض کو مارا، جس کی عمر 80 سال تھی۔پولیس کے مطابق کورونا مریض نے معمر شخص پر ایک آکسیجن سلنڈر سے حملہ کیا تھا، حملے کے اگلے دن متاثرہ شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔کم
پولیس کا کہنا تھا کہ وارڈ میں زیر علاج دونوں کورونا مریض ایک دوسرے کے لیے اجنبی تھے، اس لیے جان لیوا حملے کی وجہ واضح نہیں ہو سکی ہے۔واقعے کے بعد ملزم کو قتل کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا، مقتول کی عمر کی بنیاد پر قاتل پر اضافی دفعہ بھی لگائی گئی۔
یاد رہے امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کا کہنا ہےکہ 10 لاکھ سے زائد امریکیوں کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز دی جا چکی ہے،امریکی ماہر متعدی امراض ڈاکٹر فاؤچی نےکہا کہ امریکا میں آئندہ موسم گرما تک کورونا صورتحال بہتر ہوسکتی ہے، اگرکورونا ویکسی نیشن کسی رکاوٹ کے بغیر جاری رہی توحالات میں بہتری آسکتی ہے، امید ہے موسم گرما تک 70 سے 85 فیصد امریکی ویکسین لگواچکے ہوں گے۔