چیف جسٹس کا مسیحی افسران و ملازمین کیلئے اہم اعلان

24 Dec, 2020 | 01:28 PM

Arslan Sheikh

( ملک اشرف ) چیف جسٹس محمد قاسم خان کا کرسمس کے موقع پر پنجاب کی عدلیہ میں تعینات مسیحی افسران و ملازمین کو 85لاکھ اعزازیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے کرسمس کے موقع پر تمام مسیحی افسران اور ملازمین کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد عدالت عالیہ اور صوبہ بھر کی ضلعی عدالتوں کے افسران اور ملازمین کو اعزازیہ دیا جائے گا۔

ایک ایڈیشنل رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ سمیت 105 مسیحی افسران کو اعزازیہ دیا جائے گا۔ ہائی کورٹ ملتان بنچ کے سات، راولپنڈی بنچ کے 28 اور بہاولپور کے 4 افسران کو اعزازیہ دیا جائے گا۔ ماتحت عدالتوں کے تین سول ججز اور 693 مسیحی ملازمین کو بھی اعزازیہ دیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں