ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڑکیں بلاک کرنیوالوں پر ڈنڈا چلے گا، ریڈ زون ایکٹ تیار

سڑکیں بلاک کرنیوالوں پر ڈنڈا چلے گا، ریڈ زون ایکٹ تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال (قیصرکھوکھر) پنجاب حکومت کا سڑکوں پر احتجاج کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ ، محکمہ داخلہ نے ریڈ زون ایکٹ تیار کرلیا۔

 محکمہ داخلہ نے سڑکوں پر احتجاج کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کیلئے ریڈ زون ایکٹ تیار کر لیا ہے، ریڈ زون ایکٹ تاجر تنظیموں کی درخواست پر تیار کیا گیا، ایکٹ کے تحت ڈی سی اور ڈی پی او کسی بھی علاقے کو ریڈ زون قرار دے سکیں گے، ریڈ زون کے علاقہ میں احتجاج کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، جبکہ محکمہ داخلہ نے ریڈ زون ایکٹ پر عوام سے رائے مانگ لی ہے۔

علاوہ ازیں پنجاب حکومت  نے لاہور رنگ روڈ اتھارٹی کے ایکٹ میں ترامیم کا فیصلہ کرلیا، پنجاب کے تمام رنگ روڈز  کی ذمہ داریاں تفویض ہوں گی جبکہ نام بھی پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی ہوجائے گا، لاہور رنگ روڈ اتھارٹی نے ترمیمی مسودہ تیار کرلیا۔

 قانون سازی کے لئے مسودہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو ارسال کر دیا گیا ہے جس کے بعد محکمہ قانون اور پھر پنجاب اسمبلی سے منظوری کیلئے ترمیمی ایکٹ بھیجا جائے گا، قانون میں ترمیم کے بعد راولپنڈی رنگ روڈ بھی موجودہ اتھارٹی کے دائرہ کار میں آجائے گا، لاہور رنگ روڈ اتھارٹی کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ بھی پنجاب حکومت کی جانب سے کیا گیا ہے۔واضح رہےکہ رنگ روڈ اتھارٹی کا قیام جولائی دوہزار گیارہ کو عمل میں لایا گیا۔

 

 

Sughra Afzal

Content Writer