(ویب ڈیسک) ترکی میں ارطغرل غازی کے شہر سوگت سے اربوں ڈالر مالیت کے سونے کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
ترک خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے زرعی شعبے اور کریڈٹ کارپوریٹیوز کے سربراہ فہراتین پوئراز نے تصدیق کی ہے کہ وسط مغربی ترکی کے علاقے سوگت سے تقریبا 100 ٹن سونے کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
سونے کی مقدار کا اندازہ 35 لاکھ اونس یعنی 99 ٹن لگایا گیا ہے اور اس کی قیمت 6 ارب ڈالر سے زائد بنتی ہے۔ آئندہ دو برس میں ان ذخائر سے حاصل کیا گیا سونا ترکی کی معیشت کا حصہ بننا شروع ہوجائے گا۔
یاد رہے کہ سوگوت کا علاقہ سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے والد ارطغرل کے مدفن کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔ اس علاقے کو عثمانی ریاست کا پہلا دارالحکومت ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
ترک ڈرامہ ارطغرل غازی کے مطابق ارطغرل عثمانی ریاست کے بانی عثمان کے والد تھے، جن کی فتوحات کے باعث عثمانی ریاست کا قیام ممکن ہوا تھا۔