ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شکست کا داغ دھونے کیلئے قومی کرکٹرز متحرک،تیاریاں شروع

شکست کا داغ دھونے کیلئے قومی کرکٹرز متحرک،تیاریاں شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

‏سٹی 42:شکست کا داغ دھونے کیلئے قومی کرکٹرز متحرک،تیاریاں شروع کردیں۔

پاکستان ٹیسٹ سکواڈ نے ماؤنٹ منگنوئی میں تیاریوں کا آغاز کردیا۔ماؤنٹ منگنوئی میں ہی 26 دسمبر سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا جائیگا جب کہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری سے کرائسٹ چرچ میں ہو گا۔


‏ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑی گزشتہ روز نیپئر سے تارنگا پہنچے جب کہ پاکستان شاہینز کی جانب سے نیوزی لینڈ اے کے خلاف 4 روزہ میچ کھیلنے والے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑی وانگرائے سے تارنگا پہنچے۔پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل پاکستان ٹیم کو دو ٹریننگ سیشن ملے ہیں جن سے پاکستان ٹیم مینجمنٹ بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہی ہے۔

‏ پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ نے 4 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے ٹریننگ سیشن میں خوب مشقیں کیں، ‏ ٹریننگ سیشن سے قبل ہیڈ کوچ مصباح الحق اور کپتان محمد رضوان نے کھلاڑیوں کو لیکچر دیا۔

 فزیکل ٹریننگ اور فیلڈنگ پریکٹس کے بعد کھلاڑیوں نے نیٹ پر بولنگ،  بیٹنگ اور مشقیں کیں جب کہ  انجری کا شکار بابراعظم اور امام الحق نے کھلاڑیوں کے ساتھ فزیکل ٹریننگ میں حصہ لیا۔دوسری جانب ‏شاداب خان کی بائیں ٹانگ کا ایم آر آئی کرایا جا رہا ہے جس کی  رپورٹ سے اندازہ لگایا جائے گا کہ ان کی انجری کس نوعیت کی ہے۔شاداب خان بائیں ٹانگ میں تکلیف کے باعث پہلے ٹیسٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer