لاہور کے پوش علاقوں میں پابندی کے باوجود شیشہ کیفے کھل گئے

24 Dec, 2020 | 11:44 AM

Sughra Afzal

لوئر مال (راؤ دلشاد) شہر میں منشیات کی خرید و فروخت کے 120 پوائنٹس جبکہ 50 ہاٹ سپاٹس اور پوش علاقوں میں پابندی کے باوجود شیشہ کیفیز آپریشنل ہونے کا انکشاف، ضلعی انتظامیہ کا منشیات اور شیشہ کیفیز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ، ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب نے فہرست ڈپٹی کمشنر لاہور کو فراہم کردی،ڈی سی نے اسسٹنٹ کمشنرز کو منشیات کی خریدوفروخت کے تمام پوائنٹس کو فوری ختم کرنے کا ٹاسک سونپ دیا۔

ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب کے 5 رکنی وفد کی ڈپٹی کمشنر لاہور مدثرریاض ملک سے ملاقات ہوئی تو کنسلٹنٹ انسدادِ منشیات مہم سید ذوالفقار حسین کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک سے ملاقات کی اورانہیں بریفنگ دی، جس کے مطابق شہرکے پوش علاقوں میں خفیہ طور پر شیشہ کیفیز آپریشنل ہیں 120 مقامات ایسے ہیں جہاں منشیات کی کھلے عام خریدوفروخت ہورہی ہے۔

ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہاکہ اسسٹنٹ کمشنرز فوری طور پر منشیات کے 50 ہاٹ سپاٹس کو ختم کریں گے، نوجوان نسل کو نشے کی لت سے بچانے کیلئے ہر ممکن اقدام یقینی بنانا ہوگا، منشیات کے عادی افراد کو بحالی کے پروگرام میں شامل کرنا بھی ضروری ہے، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد عباس کاٹھیا، ماہر نفسیات صائمہ شہزاد، انچارج سکول پروگرام سید محسن، وائس چیئرمین عدیل راشد،سینئررجسٹرارڈاکٹر شعیب سمیت دیگر نے شرکت کی۔

 

مزیدخبریں