ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کا نیا تھریٹ، بچوں میں نمونیا، ہیضہ پھیلنے کا خدشہ

کورونا کا نیا تھریٹ، بچوں میں نمونیا، ہیضہ پھیلنے کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جیل روڈ (بسام سلطان ،علی رامے ) کورونا کی دوسری لہر خطرناک ہوگئی، صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ 24 گھںٹوں کے دوران کورونا کی زد میں آکر 21 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 360 افراد موذی وائرس کا شکار ہوگئے، شہر میں اموات کی مجموعی تعداد 1486 جبکہ صوبے بھر میں اموات کی تعداد 3732 ہوگئی، لاہور میں 133 افراد آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔

علاوہ ازیں کورونا سے بچوں کیلئے بھی خطرہ بڑھ گیا، نمونیا اور ہیضہ پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا، نئے کورونا تھریٹ پر سرکاری محکموں نے سر جوڑ لئے، متعدی امراض سے بچانے کیلئے سفارشات تیار کرلی گئیں، ہسپتالوں میں ہاتھ دھونے کے انتظامات کی ہدایت بھی کردی گئی۔

نیوٹریشن سیل پنجاب نے بچوں کے تحفظ کیلئے اہم پلان مرتب کرلیا۔ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب میں قائم نیوٹریشن سیل نے کورونا وبا میں بچوں کو متعدی امراض سے بچانے کے حوالے سے سفارشات مرتب کر لی ہیں، جس کے مطابق محکمہ صحت، محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، ویسٹ مینجمنٹ کمپنیز اور محکمہ بلدیات مل کر کام کریں گے۔

 ماہرین کے مطابق کورونا وبا کے باعث نوعمر بچوں میں ہیضہ اور نمونیا پھیلنے کا خدشہ ہے جس پر پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں 30 جنوری تک صابن اور ہاتھ دھونے کی سہولیات فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کو 30 مارچ 2021 ء تک پنجاب کے تمام طبی مراکز پر میکنزم فعال کرنے کا حکم بھی جاری کیا گیا۔

 نیوٹریشن سیل کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق خطرناک طبی فضلہ متعدی بیماریاں پھیلانے کا باعث بن سکتا ہے جس کو ٹھکانے لگانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر جامع اقدامات کیے جائیں، 15 فروری 2021 تک پنجاب کے تمام طبی مراکز کے عملے کیلئے تربیتی پروگرام منعقد کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا ہے، جبکہ ماہانہ بنیادوں پر ہیضہ اور نمونیا سے بچنے کے اقدامات کا جائزہ لینے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer