مزنگ کے علاقے سے نوجوان کی لاش برآمد

24 Dec, 2019 | 11:00 PM

Arslan Sheikh

( فہد علی ) تھانہ مزنگ کے علاقے میانی صاحب قبرستان سے نوجوان کی لاش برآمد، پولیس نے تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیا۔

پولیس کے مطابق انہیں اطلاع ملی کہ میانی صاحب قبرستان میں ایک نوجوان مردہ حالت میں پڑا ہے جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور لاش کو تحویل میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ متوفی کی شناخت علی حسن کے نام سے ہوئی ہے، بظاہر لگتا ہے کہ 25 سالہ علی حسن کی موت نشے کی زیادتی سے ہوئی۔

پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردیا۔ مزید حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔

مزیدخبریں