بنگال ٹائیگرز کی پی سی بی سے انوکھی فرمائش

24 Dec, 2019 | 09:08 PM

Arslan Sheikh

( شہباز علی ) دورہ پاکستان کے حوالے سے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی ہٹ دھرمی برقرار، بنگالی بورڈ نے پینترا بدلتے ہوئے پی سی بی کو سیریز دو مرحلوں میں کروانے کی پیش کردی۔      

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو نظام الدین نے ایک غیر ملکی کرکٹ ویب سائٹ کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ پہلے ٹی ٹونٹی سیریز اور پھر ٹیسٹ کھیلنے کا خواہش مند ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دورہ پاکستان کے حوالے سے کھلاڑیوں اور غیر ملکی کوچنگ سٹاف سے بھی رائے لیں گے ہماری تجویز ہے پہلے کم وقت کے لیے دورہ کریں تاکہ کھلاڑی اور کوچنگ سٹاف صورتحال کا جائزہ لے سکیں۔

دوسری جانب ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے تاحال ہمارے خط کا جواب نہیں دیا، بی سی بی کو بدھ کے روز خط لکھا گیا تھا بنگلہ دیش نے پہلے ٹی ٹونٹی اور بعد میں ٹیسٹ کھیلنے کے حوالے سے باضابطہ نہیں بتایا، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے جواب کے بعد پی سی بی اپنا رد عمل دے گا۔

ترجمان پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچز کی سیریز آئندہ برس جنوری اور فروری میں شیڈول ہے، ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز 25,23 اور 27 جنوری کو کھیلنے کی تجویز ہے۔

مزیدخبریں