ریلوے پولیس نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کردی

24 Dec, 2019 | 07:53 PM

Arslan Sheikh

( سعید احمد ) ریلوے پولیس نے ایمانداری کی بہترین مثال قائم کردی، ریلوے پولیس نے مسافروں کا گمشدہ قیمتی سامان و نقدی ڈھونڈ کر ان کے حوالے کردی۔     

ترجمان ریلوے پولیس کے مطابق قراقرم ایکسپریس 41 اپ پر گشت پر مامور ریلوے پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل امتیاز احمد و کانسٹیبل وسیم اشرف نے ریلوے مسافروں کا گمشدہ قیمتی سامان و نقدی ڈھونڈ کر ان کے حوالے کر دیا جس کو وہ ٹرین میں ہی بھول آئے تھے۔ مسافر محمد شاہد کا ایک عدد بیگ جس میں 8 لاکھ تیس ہزار روپے جبکہ مسافر عظیم مسیح کا ایک عدد بیگ جس میں 2 عدد طلائی انگوٹھیاں موجود تھیں۔ تصدیق کے بعد ان کے حوالے کر دیا گیا۔

دونوں مسافروں نے گمشدہ سامان واپس ملنے پر ریلوے پولیس کا شکریہ ادا کیا، ڈی آئی جی آپریشنز پاکستان ریلوے پولیس اظہر رشید خان نے ریلوے پولیس لاہور ڈویژن کی کارکردگی کو سراہا اور ایمانداری کی بہترین مثال قائم کرنے پر ریلوے پولیس اہلکاروں کو شاباش دی۔

مزیدخبریں