"بھارت مختلف ہتھکنڈوں سے خطے کے امن کو داؤ پر لگانا چاہتا ہے"

24 Dec, 2019 | 06:23 PM

Arslan Sheikh

( قذافی بٹ ) گورنرپنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایوں کیساتھ امن چاہتا ہے اور تاریخ گواہ ہے کہ جنگ کبھی مسئلے کا حل نہیں ہوتی۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے بھارت کی جانب سے جارحانہ بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا، جنوبی ایشیا میں امن کا قیام ممکن نہیں اور مودی کے ہوتے ہوئے امن کی توقع عبث ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاشسٹ آدمی کبھی امن کی بات نہیں کرتا۔ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ مودی سرکار کے دہشتگردانہ ذہن کی عکاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ مختلف ہتھکنڈوں سے بھارت خطے کے امن کو داؤ پر لگانا چاہتا ہے۔ بھارت جان لے کہ کسی بھی دراندازی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ پاکستان کے عوام اور افواج ملکی حمیت اور حریت کے تقدس کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔

مزیدخبریں