انتظامیہ کا غیرقانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن

24 Dec, 2019 | 05:59 PM

Arslan Sheikh

( در نایاب ) ایل ڈی اے شعبہ ٹاؤن پلاننگ کا جوہر ٹاؤن میں آپریشن، غیر قانونی مارکی، سٹیل سٹرکچر اور اوپن ائیر ریسٹورنٹ مسمار کردیا گیا۔

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ ٹاؤن پلاننگ نے تئیس ایف ون پر اوپن ائیر ریسٹورنٹ مسمار کردیا۔ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ اظہر علی نے عملے اور پولیس کے ہمراہ کارروائی کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اعجاز چیمہ اور حافظ عمر بھی ہمراہ تھے۔

آپریشن کے دوران پچیس ایف جوہر ٹاؤن میں آہنی سٹرکچر کو مسمار کردیا گیا۔ ایک سو اڑتالیس، ایک سو انچاس اور ایک سو پچاس ڈی پر مارکی کو مسمار کردیا گیا۔

مزیدخبریں