نیب نے لیگی رہنماجاوید لطیف کو ایک بار پھر طلب کرلیا

24 Dec, 2019 | 05:40 PM

Arslan Sheikh

( سعود بٹ ) مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے میاں جاوید لطیف سمیت 7 افراد کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری، نیب لاہور نے میاں جاوید لطیف کو یکم جنوری کو دوبارہ پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

نیب ذرائع کے مطابق میاں جاوید لطیف کو نامکمل ریکارڈ فراہم کرنے پر دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔ نیب نے میاں انور لطیف، میاں منور لطیف، میاں امجد لطیف کو بھی دوبارہ طلب کیا ہے۔ نیب نے میاں اختر لطیف، جاوید لطیف کے بیٹے احسن لطیف اور والدہ ولایت لطیف کو بھی طلب کیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق میاں جاوید لطیف سمیت دیگر 7 افراد کو اس سے قبل 2 مرتبہ کال اپ نوٹسز جاری کیے گئے۔

نیب لاہور نے پہلا نوٹس 12 دسمبر کو جبکہ دوسرا 18 دسمبر کو جاری کیا۔ ذرائع کے مطابق جاوید لطیف 23 دسمبر کو اپنے کونسل کیساتھ پیش ہوئے۔ جاوید لطیف نے اپنے اور 7 دیگر فیملی ارکان کی جانب سے جواب جمع کروایا۔

نیب ذرائع کے مطابق کمبائن انویسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ ثناور منظور نے آئندہ پیشی پر دیگر دستاویزات ساتھ لانے کو کہا ہے۔

مزیدخبریں