ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی آئی سی حملہ کیس، حسان نیازی کی عبوری ضمانت میں توسیع

 پی آئی سی حملہ کیس، حسان نیازی کی عبوری ضمانت میں توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(یاور ذوالفقار) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پی آئی سی حملہ کیس میں وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی عبوری ضمانت میں2 جنوری تک توسیع کردی، عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج نے وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی عبوری ضمانت پر سماعت کی، حسان نیازی کی جانب سے ایڈووکیٹ حیدر مجید سمیت دیگر وکلاء پیش ہوئے اور موقف اختیارکیا کہ مقدمے میں شامل تفتیش ہونے کیلئے تین بار پولیس کے پاس جا چکا ہوں اور پولیس سےمکمل تعاون کر رہے ہیں تاہم پولیس کی جانب سے شامل تفتیش نہیں کیا جارہا ہے۔

وکیل نے مزید آگاہ کیا کہ گرفتاری کاخدشہ ہے، لہذاعدالت عبوری ضمانت میں توسیع کا حکم دے۔

پولیس کی جانب سے مقدمے کا ریکارڈ جمع نہ کرانے پرعدالت نے اظہار برہمی کیا اور آئندہ سماعت پر مکمل ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے حسان نیازی کی عبوری ضمانت میں 2 جنوری تک توسیع کردی۔

Sughra Afzal

Content Writer