(درنایاب) ایل ڈی اے سکولوں میں عربی کے اساتذہ کی سیٹیں ختم کردی گئیں، ایڈیشنل ڈی جی ہیڈ کوارٹرزفارقلیط میرنے عربی زبان کی ترویج کی بجائے عربی کے اساتذہ کی سیٹیں ہی ختم کردیں۔
ایڈیشنل ڈی جی فارقلیط میر نے کمپیوٹر آپریٹرز کی سیٹ بڑھانے کیلئے عربی ٹیچرز کی آسامیوں کو ختم کردیا، ایل ڈی اے کے زیر انتظام پانچ سکولوں میں بھی عربی تعلیم کی ترویج بہتر انداز میں نہ ہونے کا خدشہ ہے۔
واضح رہے کہ نیشنل ایجوکیشن پالیسی کے مطابق پرائمری، میٹرک اور اپر لیول پر عربی زبان پڑھانا لازم ہے، آئین کی رو سے قرآن کی زبان عام فہم بنانے کیلئے عربی کی تعلیم لازم ہے۔