(درنایاب) اورنج لائن میٹرو ٹرین کے پیکیج ٹو میں ناقص میٹریل استعمال ہونے کا انکشاف، ایل ڈی اے انجینئرنگ ونگ نے پیکیج ٹو کے ٹریک کے تعمیراتی کاموں میں 19 نقائص کی نشاندہی کردی۔
چیف انجینئر ایل ڈی اے نے پیکیج ٹو کے کنٹریکٹرزیڈ کے بی ریلائیبل کوتنبیہ جاری کردی ہے، انجینئرنگ ونگ کی جانب سے نامکمل کاموں کو بھی فوری مکمل کرنےکی ہدایت کی گئی ہے، خط کے مطابق چوبرجی تا علی ٹاؤن رائیونڈ تک منصوبے کے سول ورکس، فنشنگ، رکس میں ناقص میٹریل استعمال کیا جارہا ہے۔
خط میں تحریری طور پر کرب سٹون، پینٹ ورکس، سائن بورڈز، اسٹیشنز کے ونڈوگلاس ورک کے ناقص معیار کی نشاندہی کی گئی، ڈرینج ورکس، روف ٹریٹمنٹ، پارکنگ ایریا، ٹائل ورکس، سینٹرمیڈین کے ناقص کاموں کی نشاندہی کی گئی۔
ذرائع کے مطابق فنشنگ ورکس کے دوران چھوڑ دیئے جانیوالے تعمیراتی کام اور ٹیکنیکل ورکس کی نشاندہی کی گئی، زیڈ کے بی ریلائیبل کو تعمیراتی کام معیاری اور بروقت مکمل کرنے کیلئے 15 دن کا وقت دیا گیا ہے۔
واضح رہے پیکیج ٹو میں اس سے قبل پائلنگ چھوٹی کرنے کا انکشاف بھی ہوچکا ہے، پیکیج ٹو کو ایڈوانس ادائیگی کی مد میں خطیررقم ادا کی جاچکی ہے ۔