محکمہ ایکسائز نے اوپن لیٹر پالیسی ختم کردی

24 Dec, 2018 | 01:18 PM

M .SAJID .KHAN

(علی ساہی)محکمہ ایکسائز نےاوپن لیٹر کے خاتمہ کے لئےنئی پالیسی جاری کرنےکافیصلہ  کیا ہے، گاڑی خریدنےاورفروخت کرنیوالےکی بائیومیٹرک تصدیق ہوگی۔

تفصیلات کےمطابق محکمہ ایکسائز نےنئی پالیسی متعارف کرانےکافیصلہ  کیا ہے، جس میں گاڑی خریدنےاورفروخت کرنیوالےکی بائیومیٹرک تصدیق کی جائے گی،  اوپن لیٹرکےخاتمےاورٹیکس کولیکشن کو یقینی بنا نے کے لئےنئی پالیسی کا نفاذجلد کیا جا ئے گا،  ڈی جی ایکسائزاکرم اشرف گوندل کا کہنا تھا کہ  بائیومیٹرک تصدیق جعلی ٹرانسفرکےخاتمےمیں مدددےگی، ایکسائز بائیومیٹرک کانظام آؤٹ سورس کردیاجائےگا۔

اکرم اشرف گوندل  کا کہنا تھا کہ کمپنی خودگھرجاکر صارفین کی بائیومیٹرک تصدیق کرےگی، ایکسائز  کی کمپنی گھرجاکرتصدیق کرنےکی الگ سےفیس وصول  کرے گی ، ان کا مزید کہنا تھا کہ سمری سیکرٹری ایکسائزکوبھجوائی جارہی ہے،حتمی منظوروزیراعلیٰ پنجاب دیں گے،ای چالاننگ کامنصوبہ موثربنانے کیلئےبائیومیٹرک تصدیق ضروری ہے۔

مزید اہم خبروں کیلئے لنک پر کلککریں:

 https://www.youtube.com/channel/UCdTup4kK7Ze08KYp7ReiuMw/videos

مزیدخبریں