سٹی ڈویژن پولیس کی حساس گرجا گھروں کے اطراف سنیپ چیکنگ، فلیگ مارچ

24 Dec, 2017 | 11:58 PM

عابد چوہدری

 (سٹی42) سٹی ڈویژن پولیس نے حساس گرجا گھروں کے اطراف سنیپ چیکنگ اور فلیگ مارچ کیا ، ڈی ایس پی ارشد کانجو کہتے ہیں سکیورٹی خدشات کے پیش نظرفلیگ مارچ کیا۔

فلیگ مارچ ڈی ایس پی نولکھا ارشد کانجو کی سربراہی میں نولکھا، دوموریہ پل،لوہاری گیٹ، بھاٹی گیٹ،لوئر مال،داتا دربار، موچی گیٹ، رنگ محل ، مصری شاہ اور شادباغ میں کیا گیا ۔فلیگ مارچ میں پیرو اور سکیورٹی برانچ کے اہلکار بھی شامل تھے۔

سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی ارشد کانجو کا کہنا تھا کہ سکیورٹی خدشات اور شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے فلیگ مارچ کیا گیا ۔

مزیددیکھئے:


مزیدخبریں