انسانی حقوق ونگ کے کارکنوں کا قافلہ ریلوے سٹیشن سے گڑھی خدا بخش روانہ

24 Dec, 2017 | 10:31 PM

(سٹی42)محترمہ بے نظیر بھٹو کی دسویں برسی کی تقریبات، انسانی حقوق ونگ کے کارکنوں کا قافلہ ریلوے سٹیشن سے گڑھی خدا بخش روانہ ہو گیا۔محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کی تقریبات گڑھی خدا بخش میں ہونگی۔

صدر انسانی حقوق ونگ نصیر احمد ،غلام حسین کھوکھر،عبد القدیر ،عبد الکریم ،اللہ رکھا بھٹی، ملک غلام عباس صدیقی ،انصاری حامد سمیت دیگر شامل ہیں۔ قافلہ گڑھی خدا بخش میں چار روز قیام کرے گا۔ ملک بھر سے پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور جیالوں کی گڑھی خدا بخش روانگی کا سلسلہ جاری ہے۔

 چھبیس دسمبر کو صدر حاجی عزیز الرحمان چن کی قیادت میں بڑا قافلہ گڑھی خدا بخش پہنچے گا۔محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کی تقریبات گڑھی خدا بخش میں ہونگی ۔بلاول بھٹوا ور سابق صدر آصف علی زرداری بھی شریک ہونگے۔

مزید دیکھئے:

مزیدخبریں