وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کو عہدے سے ہٹانے کی سمری وزیراعلی کو ارسال

24 Dec, 2017 | 05:27 PM

سعود بٹ

  (سٹی42) محکمہ ہائر ایجوکیشن نے کرپشن کے الزامات پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر  ظفر معین ناصر کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کی سمری وزیر اعلی کو ارسال کر دی۔ سمری میں سفارش کی گئی ہے کہ   ڈاکٹر ظفر معین ناصر کی جگہ کسی مناسب فیکلٹی ممبر کو تعینات کیا جائے ۔

 تفصیلات کے مطابق سمری میں وزیر اعلی معائنہ ٹیم کے ذریعے ڈاکٹر ظفر معین پر لگے مالی و انتظامی بدعنوانی کے سنگین الزامات کی فوری تحقیقات کی سفارش کی گئی۔ سمری میں اس بات کو واضح کیا گیا کہ ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے گورنر کے اختیارات استعمال کرتے ہوئے ڈین، رجسٹرار اور خزانہ دار تعینات کئے، وائس چانسلر نے 32 کروڑ کے تعمیراتی ٹھیکے غیر قانونی طور پر دئیے۔

  وائس چانسلر نے غیرقانونی طور پر گورنر کے اختیارات استعمال کرتے ہوئے اہم عہدوں پر تقرریاں کیں۔ ڈاکٹر ظفر معین نے خاص طلباء تنظیم سے وابستہ افراد کی اہم عہدوں پر تقرریاں کیں۔ سمری میں مزید کہا گیاہے کہ ڈاکٹر ظفر معین کرپشن کے الزام میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے اہم عہدوں سے نواز رہے ہیں۔

مزید دیکھیے:

مزیدخبریں