ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی ویمن  کرکٹ ٹیم کی کپتان کو  تبدیل کئے جانےکا امکان

Nida Dar, Captain Pakistan Women's Cricket Team, City42, Pakistan Cricket Beard, PCB, Sana Fatima
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  قومی ویمن  کرکٹ ٹیم کی کپتان کو  ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے پہلے تبدیل کئے جانےکا امکان ہے۔

 آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستان ویمن ٹی ٹوینٹی ٹیم کا اعلان ایک دو روز میں ہوگا۔ ویمن ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ اکتوبر میں متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔

بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ندا ڈار کو کپتانی سے ہٹانےکا فیصلہ کر لیا ہے، ندا ڈار کو ہٹا کر ویمن ٹیم کی نئی کپتان فاطمہ ثنا کو مقرر کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایشیا کپ کھیلنے والی پاکستان ویمن ٹیم میں ایک تبدیلی کی جارہی ہے۔ صدف شمس کو اسکواڈ میں نجیہہ علوی کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔ نجیہہ علوی واحد ٹریولنگ ریزرو ہوں گی۔  ندا ڈار کو  ان کی انفرادی کارکردگی کی وجہ سے تبدیل کیا جا رہا ہے، فاطمہ ثنا کی تقرری کا اعلان جلد کیا جائےگا۔