جلو موڑ فیصل بازار سے متصل سڑک سیوریج کا نکاس نہ ہونے کے باعث نالہ بن گئی

24 Aug, 2024 | 11:07 PM

اسوہ فاطمہ:    جلو موڑ فیصل بازار سے متصل سڑک سیوریج کا نکاس نہ ہونے کے باعث نالے کا منظر پیش کرنےلگی۔سڑک کے اطراف میں ہسپتال اور مدرسہ موجود ہیں۔ اس سڑک پر کاروبار کرنے والے اور علاقہ کے مکین سڑک پر ہر وقت بارش اور سیوریج کا پانی کھڑا رہنے سے پریشان ہیں۔

علاقہ کے مکینوں نے سٹی 42 کو بتایا کہ  سڑک پر کیچڑ بھرے پانی میں پھسل کر گر جانے کے واقعات آئے روز ہوتے ہیں۔ سڑک پر ہر وقت پانی جمع رہنے سے شہریوں کیلئے آمد و رفت ناممکن ہو گئی ہے۔ سڑک پر سے گزرنے والی ٹریفک کے تسلسل میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔

 رہائشی کہتے ہیں آۓ روز کوئی خاتون یا بچہ پانی میں گر جاتے ہیں، ہمارے کاروبار ٹھپ ہو رہے ہیں مگر کوئی مددگار نہیں۔اہل علاقہ نے نکاسی آب کیلئے انتظام کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزیدخبریں