کیچڑ، مچھر، ٹوٹی سڑک؛   امیر چوک سے ملحق علاقہ سیوریج کی تباہی سے برباد ہو گیا

24 Aug, 2024 | 10:28 PM

مائدہ  وحید:  کالج روڈ پر امیر  چوک  کے اطراف کے علاقہ میں سیوریج کی ناکارہ لائنوں اور  ٹوٹ پھوٹ چکی سڑک  نے  یہاں کے مکینوں اور کاروبار کرنے والوں کی زندگیوں کو مشکلات میں ڈال دیا۔

امیر چوک سے ملحق گلیوں کے مکینوں اور تاجروں کاا کہنا ہے کہ سیوریج کے نظام کو خراب ہوئے ایک سال سے زائد عرصہ گزر چکا ، اس عرصہ کے دوران سیوریج کا نظام بدتر سے بدتر ہوگیا ہے۔  سڑک بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی جس کے باعث کاروبار تباہ ہوکر رہ گئے ہیں۔ 

ملحقہ سڑک پر اور گلیوں مین جا بجا گہرے گڑھے بنے ہوئے ہیں جن میں کیچڑ ہر وقت سڑتی رہتی ہے۔ ان گڑھوں مین جمع پانی پر مچھر مسلسل پلتے ہیں جنہوں نے علاقہ میں مقیم شہریوں کا راتوں کو سونا محال کر رکھا ہے۔ علاقہ کے مکینوں نے بتایا کہ مچھروں کے کاٹنے سے بچوں اور بڑوں کو آئے روز بخار ہو جاتا ہے۔ 


 مکینوں نے کہا کہ ان گمبھیر مسائل کی شکایات درج کروانے کا کبھی فائدہ نہیں ہوا۔کوئی سنتا ہی نہیں۔ اب تو وہ شکایت درج کرانے کے متعلق سوچتے ہی نہیں۔، انہوں نے وزیراعلیٰ مریم نوازسے  اس اہم کاروبارہ ہب کے مسائل جلد حل کروانے کی اپیل کی۔ 

مزیدخبریں