سٹی42: صدر مملکت آصف علی زرداری اپنے سابق اتحادی مولانا فضل الرحمان کے اسلام آباد میں واقع گھر پہنچ گئے، صدر زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان عرصہ بعد ملاقات ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کی اپنے سابق اتحادیوں کے ساتھ ناراضگی کے حوالے سے اہم بریک تھرو ہو سکتا ہے۔
ذمہ دار ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور مستقبل سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔
صدرمملکت آصف علی زرداری وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ مولانا فضل الرحمن کے گھر پہنچے تو مولانا فضل رحمان نے مہمانوں کا دروازے پر آ کر استقبال کیا اور وزیر داخلہ محسن نقوی کسے بھی گلے ملے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن، آصف علی زرداری اور محسن نقوی کی اہم ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ ملاقات کے بعد صدر آصف علی زرداری اور وزیر داخلہ محسن نقوی واپس روانہ ہوگئے۔