ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیف جسٹس کی توسیع زیر غور ہے نہ نئے چیف جسٹس کا نوٹیفیکیشن، عطا تارڑ 

Ata Tarar, New Chief Justice, Extension in the tenure of the Chief Justice, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کے تقرر کا نوٹیفیکیشن پہلے ہی جاری کر دینے کی کوئی تجویز زیرغورنہیں۔   چیف جسٹس کے تقرر کے نوٹیفکیشن پروزارت قانون مناسب وقت پر مشاورت سے فیصلہ کرے گی۔ ججوں کی ملازمت کی مدت مین توسیع کی کوئی تجویز فی الحال زیر غور نہیں۔ 

ایک نیہوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے عطااللہ تارڑ نے کہا کہ جوائنٹ سیشن کے دوران کوئی آئینی ترمیم نہیں لا ئی جاسکتی۔  عدلیہ سے متعلق کوئی بھی ترمیم زیرغور نہیں۔

انہوں نے کہا کہ لیجسلیٹیو کمیٹی میں بھی عدلیہ سے متعلق ترمیم پر کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ ہی ججز کی مدت ملازمت میں توسیع فی الحال زیرغور ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ  جو قیاس آرائیاں ہیں ان میں حقیقت نہیں ہے۔  صدر  مملکت نے اسمبلی کا معمول کا اجلاس بلایا آئندہ  ہفتے جوائنٹ سیشن بلانے کا تھوڑا بہت امکان ہے، اگرمتفقہ اجلاس بلایا گیا تو کچھ التواکے شکاربلز پرغورہوسکتا ہے۔ 
عطاتارڑ  نے بتایا  کہ چند ماہ پہلے ججزکی مدت میں توسیع کی بحث ہوئی تھی لیکن یہ اس وقت ایجنڈے میں نہیں ہے۔  ایسی کوئی تجویز بھی زیرغور نہیں کہ چیف جسٹس کی تعیناتی کا ابھی سے نوٹیفکیشن کردیا جائے۔

وزیر اطلاعات  نے کہا کہ چیف جسٹس کی سینیارٹی کے طریقہ کار میں تبدیلی کی بھی کوئی تجویز زیرغور نہیں۔  چیف جسٹس کے تقرر  کے نوٹیفکیشن پروزارت قانون مناسب وقت پر مشاورت سے فیصلہ کرے گی۔

پی ٹی آئی کا جلسہ ملتوی کرنے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی سے حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کا براہ راست کوئی رابطہ نہیں ہوا، حکومت نےعلی امین گنڈاپور سے گزارش کی تھی، انہوں نے آگے پیغام پہنچایا۔