ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 اربن فلڈنگ کا خطرہ، بارش کی ایمرجنسی نافذ

Rain Emergency, Karachi Rain forecast, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:پاکستان کے سب سے بڑے شہر میں مسلسل شدید بارش کے امکان کے پیش نظر  بارش سے پہلے ہی رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

کراچی کے میئرمرتضیٰ وہاب نے شہر  میں رین ایمرجنسی نافذ کردی۔ مرتضیٰ وہاب کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے بعد ایمرجنسی نافذکی گئی ہے۔  کراچی میں 25 اور 26 اگست کو موسلادھار  بارش کے امکانات ہیں۔  

مرتضی ٰ وہاب  نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی میونسپل سروسز کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔ شہر میں ممکنہ بارشوں سے نمٹنے کیلئے بلدیہ عظمیٰ کے تمام اسٹاف کی چھٹی منسوخ کردی ہے۔ 

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ بارش کا نیا سسٹم پورے سندھ کمین بارش برسائے گا ،  27 اور 28 اگست کو شہر قائد میں تیز بارشوں کا امکان ہے  ان بارشوں کے باعث کراچی میں اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ہے۔

 25 سے 29 اگست کے دوران کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین اور تھرپارکر میں تیز ہواؤں کے جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 26 سے 30 اگست کے دوران خضدار، قلات، لسبیلہ، نصیر آباد اور 25 اگست کی رات سے 28 اگست کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، مری اور گلیات میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔