شہزاد خان : آل پاکستان انجمن تاجران نے 28 اگست کو جماعت اسلامی کی ہونے والی ملک گیر ہڑتال میں ساتھ دینے کا اعلان کردیا ۔
صدر آل پاکستان انجمن تاجر ان خالد پرویز نے بھی 28 اگست کی ہڑتال کی حمایت کردی خالد پرویز نے کہا کہ بجلی کے بلوں نے کمر توڑ کر رکھ دی ہے
صنعت وتجارت کا پہیہ رک چکا اور لاکھوں افراد بے روزگار ہیں گھریلو صارفین الگ پریشان ہیں۔ اس لیے 28 اگست کو تاجر برادری بھی جماعت اسلامی کی ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے بھرپور ساتھ دے گی تاکہ عوام کوریلیف مل سکے ۔
SOT