صدر مملکت اور محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال

24 Aug, 2024 | 07:08 PM

 ویب ڈیسک : صدر مملکت آصف زرداری اور وزیر داخلہ محسن نقوی کی  جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی ۔

صدر مملکت اور وزیر داخلہ محسن نقوی ملاقات کیلئے اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں مولانا فضل الرحمان نے ان کا استقبال کیا۔ صدر مملکت نے مولانا فضل الرحمان کو بندوق کا تحفہ پیش کیا۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق ملاقات میں آئندہ ہفتےہونے والی ممکنہ قانون سازی پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

مزیدخبریں