ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رحیم یار خان پولیس پر حملہ میں ایک اہلکار کے اغوا ہونے کا انکشاف

Rahimyar Khan Police personal kidnapped, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  رحیم یار خان کے کچے کے علاقے ماچھکہ میں لاپتہ پولیس اہلکار احمد نواز کو اغوا کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس اہلکار کی ویڈیو اغوا کرنے والے مبینہ ڈاکوؤں نے ریلیز کر دی جس مین اسے حکومت اور آئی جی پولیس سے ڈاکوؤں کے مطالبے مان لینے کی درخواست کرتے دکھایا گیا ہے۔ 

جمعرات کی شام رحیم یار خان کے علاقہ  ماچھکہ میں ڈاکوؤں کے شب خون میں 12 پولیس اہلکار شہید ہو گئے تھےاور  8 زخمی ہوئے تھے جبکہ ایک اہلکار لاپتہ تھا۔

 اب لاپتہ پولیس اہلکار احمد نواز کی مبینہ اغواکاروں نے ویڈیو جاری کردی ہے۔ مغوی اہلکار احمد نواز  کو اس ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے دیکھا گیا ہے کہ پنجاب پولیس کے  آئی جی اور وزیر اعلیٰ  مریم نواز ڈاکوؤں کے مطالبات پورے کریں ورنہ مجھے قتل کردیا جائے گا۔ مغوی اہلکار نے اس ویڈیو مین اپنے گھر والوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ  اہل خانہ کچھ کریں اور اسے  بازیاب کرائیں۔ 

دوسری جانب لیاقت پور میں مغوی اہلکار کے ورثا اور علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ حکومت اہلکارکی بازیابی کیلئے اقدامات کرے۔