وفاقی وزیر داخلہ کے احکامات پر بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاون جاری 

24 Aug, 2024 | 06:48 PM

 عرفان ملک : وفاقی وزیر داخلہ کے خصوصی احکامات کی روشنی میں بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ ایف آئی اے نے ملک بھر میں جاری کریک ڈاؤن کی تفصیلات وزیر داخلہ کو بھجوا دیں ۔

ایف آئی اے نے لاہور سمیت ملک بھر میں رواں سال کے دوران بجلی چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف 11652 چھاپہ مار کارروائیاں کر کے مقدمات کا اندراج کیا ۔ بجلی چوروں ملکی معیشت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے میں ملوث پائے گئے۔
وزیر داخلہ کو بھجوائی جانے والی رپورٹ کے مطابق چھاپوں کے نتیجے میں 1525 مقدمات اور 780 انکوائریاں درج کئی گئی اور بجلی چوری میں ملوث 597 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ایف آئی اے لاہور نے بجلی چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف 229 مقدمات درج کئے جن میں سرکاری افسران اور ملازمین بھی شامل تھے

 اسی طرح بلوچستان زون نے 4744, کوہاٹ زون نے 581 چھاپہ مار کارروائیاں کیں جبکہ پشاور زون نے 3648، گوجرنوالہ زون نے 998، لاہور زون نے 519چھاپہ مار کاروائیاں کیں اسی طرح ملتان زون نے 267, حیدرآباد زون 264, اسلام آباد زون 284 چھاپہ مار کارروائیاں کی۔ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق کوہاٹ زون نے بجلی چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف 264 مقدمے درج کر کے 186 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

جبکہ گجرانوالہ زون نے بجلی چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف 404 مقدمے درج کر کے 135 ملزمان کو گرفتار کیا ۔ بلوچستان زون نے بجلی چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف 157 مقدمے درج کر کے 40 ملزمان کو گرفتار کیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بجلی چوری سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا۔ رپورٹ کے مطابق چھاپہ مار کاروائیوں میں مختلف سرکاری اداروں کو بھی واجبات کی ادائیگیوں کے لئے نوٹسسز جاری کئے گئے 

مزیدخبریں