ہوشیار،  گاڑیوں  کی رجسٹریشن  منسوخ ہونے والی ہے 

24 Aug, 2024 | 05:39 PM

 علی  ساہی: گاڑی اپنے نام کروالیں ورنہ رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی۔بائیو میٹرک سسٹم شروع ہونے کے باوجود گاڑیاں بروقت اپنے نام ٹرانسفر نہ کروانے والوں کے خلاف سخت کاروائیوں کا فیصلہ کرلیا گیا ۔اوپن لیٹر پر چلنے والوں کے پرانے مالکان کی ہزاروں درخواستیں گاڑیاں بلاک کروانے کے لئے ایکسائز کو موصول ہوگئیں۔

لاہور ایکسائز کا ایسی تمام گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخی کا فیصلہ جن کو خریدار اپنے نام پر ٹرانسفر نہیں کروا رہے۔ڈائریکٹر موٹرز چوہدری آصف کاکہنا ہے کہ خریدار گاڑی 30 دن میں اپنے نام کروانے کا پابند ہے۔لاہور کار ڈیلرز ایسوسی ایشن سے ڈیٹا اور شہریوں کی درخواستوں کی مدد سے ایکشن لےگی۔

رواں سال ابتک 16سو سے زائد مالکان کی جانب سے گاڑی فروخت کرنے کےباوجودخریدار کے نام نہ کروانے پر بلاک کرنے  کی درخواستیں دی گئی ہیں۔شہر میں ہزاروں ایسی گاڑیاں ہیں جو خریداروں کی جانب سے اپنے نام نہیں کروائی گئیں۔

بائیو میٹرک سسٹم کے باوجود اوپن لیٹر پر چلانے والوں کے خلاف کاروائیوں کے لئے ناکہ بندی بھی کی جائےگی۔ایسی گاڑیوں سیکیورٹی رسک ہیں اور خزانے کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔

مزیدخبریں