ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کے کانوں میں غیر مرئی آوازیں آنے لگیں، شوکت خانم کے ڈاکٹروں نے معائنہ کیا

Imran Khan Tinnitus, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42  : سابق وزیراعظم عمران خان کے کانوں میں نادیدہ مخلوقات کی آوازیں آنے لگیں۔  قیدی کی درخواست پر اڈیالہ جیل کے حکام کو شوکت خانم سے ڈاکٹروں کی ٹیم  بلوانا پڑی، ڈاکٹروں نے عمران خان کا معائنہ کر کے مرض کی تشخیص کر دی شوکت خانم ہسپتال کی ٹیم میں عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم بھی شامل ہیں۔ ڈاکٹر عاصم نے بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ مکمل کر لیا۔

 ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ بانی  پی ٹی آئی کو کچھ روز سے ٹنٹس مرض کی شکایت ہے، ٹِنٹس ایسا مرض ہے جس کا شکار ہونے والے مریض کے کانوں میں غیر مرئی آوازیں سنائی دیتی ہیں جو اس کے قریب دوسرے افراد کو سنائی نہیں دیتیں۔ اس مرض کا شکار  ہونے والے کو کبھی ایسا مھسوس ہوتا ہے جسیے اس کے کانوں میں سیٹیاں بج رہی ہیں جبکہ یہ سیٹیاں اس کے قریب موجود دوسرے کسی شخص کو سنائی نہیں دیتیں۔ ٹِنٹس  کے مریض کا  کبھی سر بھاری ہوتا ہے، کبھی چکر  آنے لگتے ہیں۔ کبھی وہ ان آوازوں کا جواب بھی دے ڈالتا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو اس سے پہلے بھی یہ مرض ہوا تھا،سرکاری ڈاکٹر نے طبی معائنے کے بعد بانی پی ٹی آئی کو دوائی تجویز کی تھی،  لیکن اس دوائی سے ان کی تسلی نہیں ہوئی تھی، بانی پی ٹی آئی کے ذاتی  معالج نے بھی انہیں سرکاری ڈاکٹر کی دوائی لینے سے روک دیا تھا۔

بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر اڈیالہ جیل کے حکام کو شوکت خانم سے ڈاکٹروں کی ٹیم بلوانا پڑی جس نے آج جیل جا کر ان کا طبی معائنہ کیا ہے۔ 

طبی ماہرین کے مطابق Tinnitus ایسی  فرضی آواز   ہے جو اس وقت سنائی دیتی ہے جب کوئی متعلقہ بیرونی آواز موجود نہ ہو۔  لیکن یہ  اس صورت میں تشویش کا باعث ہہوتی ہے جب یہ آوازیں سننے والا پریشانی محسوس کرنے لگے۔  یہ فرضی آواز زیادہ سنائی دینے لگے تو مریض کو باہر سے  کانوں مین آنے والی حقیقی آوازیں سننے اور سمجھنے میں دشواری پیش آ سکتی ہے۔  اس صورت میں عام سماعت میں مداخلت  ایسے ہی مھسوس ہوتی ہے جیسے کوئی خاص آواز سننے کے دوران اچانک ڈھول بجنے لگے۔ 

بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے لیے شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر اڈیالہ جیل پہنچے تو جیل حکام نے انتظار کروائے بغیر بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنہ کا اہتمام کر رکھا تھا۔ 

بانی پی ٹی آئی کنے اپنے  وکلاء کے ذریعہ  8 اگست کو طبی معائنے کی درخواست کی تھی۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کرنے اور رپورٹ عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

ڈاکٹر عاصم کا ویڈیو بیان

دوسری جانب عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف نے طبی معائنے کے بعد ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔ 

ویڈیو بیان میں ڈاکٹر عاصم یوسف نے بانی پی ٹی آئی کے بارے مین بتایا کہ وہ تندرست اور متحرک ہیں، جیل میں ان کی صحت اچھی ہے اور انہیں جیل میں کھانے پینے کی کوئی تکلیف نہیں۔ دل کی دھڑکن اوربلڈ پریشر بھی معمول کے مطابق ہے، ان کا جیل میں مورال کافی بلند ہے

ڈاکٹر عاصم نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں رہنے کے عادی ہو چکے ہیں، جیل میں ایکسرسائز بھی کرتے ہیں اور کتابیں پڑھ رہے ہیں۔