بھارتی اداکار ناگ ارجن کی پراپرٹی پر بلڈوزر چلا دیا گیا

24 Aug, 2024 | 05:12 PM

ویب ڈیسک : حیدرآباد ڈیزاسٹر ریسپانس اینڈ اسیٹ پراپرٹی پروٹیکشن ایجنسی (ہائیڈرا) کی جانب سے ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے سُپر اسٹار ناگ ارجن کے این کنوینشن سینٹر پر بلڈوزر چلا دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حیدرآباد ڈیزاسٹر ریسپانس اینڈ اسیٹ پراپرٹی پروٹیکشن ایجنسی (ہائیڈرا) نے مشہور تلگو اداکار ناگ ارجن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے کنونشن ہال کو بلڈوزر کے ذریعے منہدم کر دیا۔ 

رپورٹ کے مطابق کنونشن ہال کو گرانے کی کارروائی ہائیڈرا اور پولیس نے مشترکہ طور پر انجام دی،  یہ کنوینشن ہال رنگا ریڈی ضلع میں شلپرام کے قریب واقع تھا اور انتظامیہ کے مطابق یہ زمین ایسے علاقہ میں واقع ہے جہاں عمارعت تعمیر کرنے کی اجازت نہیں۔

 کنونشن ہال 10 ایکڑ اراضی پر بنایا گیا ہے، یہ ہال برسوں سے زیر تفتیش ہے، فل ٹینک لیول (ایف ٹی ایل) علاقے اور مادھا پور علاقے میں تھامی کنٹا جھیل کے بفر زون کے اندر غیر قانونی تعمیرات کے الزامات کے بعد ہال کو منہدم کیا گیا۔

مزیدخبریں