ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آرمی نے بلتستان کے برف زار میں پھنسے سات کوہ پیماؤں کو بچا لیا

 آرمی نے بلتستان کے برف زار میں پھنسے سات کوہ پیماؤں کو بچا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:   پاکستان آرمی کے ریسکیورز نے بلتستان  کی 20 ہزار فٹ بلند برفزار میں  پھنسے کوہ پیماؤں کو زندہ بچا لیا۔   سات کوہ پیماؤں کو بچانے کےلیے  آرمی ہیلی کاپٹر بھیجا گیا۔ 

ان کوہ پیماؤں میں تین روسی اور چار پاکستانی شامل تھے۔  یہ کوہ پیما ہائی ایلٹیٹیوڈ سکنس کی وجہ سے مشکل میں تھے جس پر پاک آرمی سے ریسکیو کی اپیل کی گئی۔

 اس کے نتیجے میں فوری کارروائی کرتے ہوئے، پاک آرمی ہیلی کاپٹر نے تمام کوہ پیماؤں کو محفوظ طریقے سے نکال لیا۔تمام کوہ پیماؤں نےاس مدد پر پاک آرمی کا شکریہ ادا کیا۔