خاتون سے بالیاں جھپٹ کر بھاگتا راہزن گرفتار

24 Aug, 2024 | 04:35 PM

عرفان ملک : ڈولفن سکواڈ کی سنیچرز ،سٹریٹ کریمنلز  کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ۔ 

ترجمان ڈولفن کے مطابق گجر پورہ سنیچنگ،چھینا جھپٹی میں ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار کرلیا گیا ، ملزم ضعیف العمر خاتون سے طلائی زیورات کان کی بالیاں چھین کر فرار ہوا تھا، ملزم نے واردات کے دوران خاتون کے بال بھی نوچ ڈالے ۔

ڈولفن سکواڈ نے 15 کی کال پر تعاقب کے بعد ملزم کو گرفتار کیا۔

ترجمان ڈولفن کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضہ سے چھینی گئی بالیاں،موٹر سائیکل برآمد ہوئی ۔ ملزم حمزہ ریکارڈ یافتہ ہے ، ملزم کو تھانہ گجر پورہ کے حوالے کردیا گیا۔

ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کا کہنا ہے کہ ڈولفن سکواڈ شہریوں کے جان و املاک کی حفاظت کو یقینی بنا رہا ہے۔

مزیدخبریں