واٹر فلٹریشن پلانٹ بند ہونے سےصاف پانی کی قلت

24 Aug, 2024 | 04:35 PM

رومیل الیاس :غازی آباد تاجپورہ روڈ پر واٹر فلٹریشن پلانٹ انتظامی عدم توجہ کی بھینٹ چڑھ گیا۔

 واٹر فلٹریشن پلانٹ بند ہونے سے علاقے میں صاف پانی کی قلت پیدا ہوگئی، جس کی وجہ سے سخت گرمی میں علاقےکے  مکینوں کو صاف پانی کے حصول میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پررہا ہے ۔ شہری پانی خرید کر روزمرہ کی ضروریات پوری کرنے پر مجبور ہوگئےہیں ۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ دو ہفتوں سے فنی خرابی کے باعث واٹر فلٹریشن پلانٹ بند ہے۔اعلیٰ حکام نوٹس لے کر واٹر فلٹریشن پلانٹ چالو کروائیں۔

مزیدخبریں