راودلشادحسین: لاہور میں پانچ نئی تحصیلیں بنانے کے لئےسمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی گئی، وزیر اعلیٰ کابینہ سے منظوری لیں گی۔
تفصیلات کے مطابق نئی پانچ تحصیلوں کی منظوری صوبائی کابینہ سے لی جائے گی، پانچ نئی تحصیلوں کے قیام سے لاہور تحصیلوں کی کل تعداد دس ہوجائے گی، لاہور سٹی، رائے ونڈ ،ماڈل ٹاؤن، کینٹ اور شالیمار تحصیلیں پہلے ہی موجود ہیں
پنجاب حکومت نے پانچ نئی تحصیلوں کے لیے اسسٹنٹ کمشنرزکو بھی ڈی سی لاہور کی ڈسپوزل پرتعینات کردیا، پانچ نئے اسسٹنٹ کمشنرز کو موجودہ تحصیلوں میں تربیت کا عمل جاری ہے۔
کابینہ کی منظوری کے بعد پانچ نئی تحصیلوں کا نوٹیفکیشن جاری ہوگا،نئی تحصیلو ں میں واہگہ، جلو ،شاہدرہ ،نیاز بیگ اور نشتر شامل ہیں۔