ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث اشتہاری ملزمان پکڑے گئے

 سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث اشتہاری ملزمان پکڑے گئے
کیپشن: Visa Fraud
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: 14 شہریوں سے ویزے کے نام پر فراڈ کا معاملہ,انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث اشتہاری سمیت 3 ایجنٹ کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے لاہور زون نے بڑی کارروائی کی، وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث اشتہاری سمیت 3 ایجنٹ کو گرفتارحراست میں لے لیا گیا،گرفتار ملزمان میں قیصر عباس، محمد عرفان اور اشتہاری رفیق مسیح شامل ہیں۔
ملزم عرفان نے 14 سے زائد متاثرین سے بیرون ملک کے نام پر پیسے بٹورے،ملزم نے بیرون ملک دبئی ملازمت کا جھانسہ دے کر 95 لاکھ روپے ہتھیائے۔
اشتہاری ملزم رفیق مسیح شہریوں سے غیر قانونی طور پر پاسپورٹ وصول کر رہا تھا،ملزم سال 2023 سے ایف آئی اے کو مطلوب تھا
چھاپے کے دوران ملزم سے 6 پاسپورٹس، ویزا ایگریمنٹس برآمدہوئے،برآمد کئے گئے پاسپورٹ پر کینیڈا کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا۔
ملزم کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا،جبکہ ملزم قیصر عباس نے شہری کو عمان بھجوانے کے لیے لاکھوں روپے ہتھیائے،ملزم نے شہری سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 60 ہزار روپے بٹورے۔
ملزمان پیسے وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گئے تھے، ملزمان کو لاہور کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔