ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے پشین میں پولیس لائنز کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کم سن بچوں اور خاتون کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔
شہباز شریف نے شہید بچوں اور خاتون کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا، انہوں واقعے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں سمیت دیگر افراد کی صحت یابی کی دعا کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ زخمی افراد کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، واقعے کے ذمہ داران کی نشاندہی کر کے انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے، کم سن بچوں پر حملہ آور ہونے والے بزدل دہشتگرد انسان کہلانے کے لائق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی کے عفریت کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے۔