زاہد چوہدری : محکمہ صحت نےپنجاب بھر میں ڈینگی کے اعدادو شمار جاری کردیے ۔ رواں برس ڈینگی کے 299 کیسز رپورٹ ہوئے
ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 24گھنٹےمیں صوبہ بھرمیں ڈینگی کے3کیسزرپورٹ ہوئے ایک ہفتےمیں ڈینگی کے35کیسزرپورٹ ہوئے،رواں سال اب تک ڈینگی کے299کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں ۔
24گھنٹےمیں لاہورسے2اورگوجرانوالہ سے1کیس رپورٹ ہوا۔
محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کیلئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں۔تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے ۔