ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری سکولوں میں فرسٹ ٹرم امتحان لینے کا اعلان 

سرکاری سکولوں میں فرسٹ ٹرم امتحان لینے کا اعلان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض :سرکاری سکولوں میں ستمبر میں فرسٹ ٹرم امتحان منعقد کروانے کا اعلان کیا گیا ۔ 

فرسٹ ٹرم امتحان کیلئے پیک سوالیہ پیپرز فراہم کرے گا۔تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو امتحانات کے حوالے سے اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں 

پہلی سے دہم جماعت تک کا امتحان ستمبر کے پہلے ہفتے میں شروع ہوگا،سوالیہ پیپرز بذریعہ ای میل سکولز کو بھیجوایا جائے گا۔سکول سربراہان پیپرز فوٹو کاپی کروا کر بچوں کو دیں گے۔

نتائج کا اعلان ستمبر کے آخری ہفتہ میں کیا جائے گا۔سکول سربراہان نے فرسٹ ٹرم امتحان کیلئے فنڈز کی فراہمی کا مطالبہ کردیا۔

سکول سربراہان کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال بھی امتحانات کےفنڈز تاحال فراہم نہیں کیے گئے