ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالتیں کھلتے ہی ججز کو 2 لاکھ 62 ہزار 141 کیسز کا سامنا 

عدالتیں کھلتے ہی ججز کو 2 لاکھ 62 ہزار 141 کیسز کا سامنا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 شاہین عتیق: لاہور کی ماتحت عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہوتے ہی ماتحت عدالتوں کے ججز کو دو لاکھ باسٹھ ہزار ایک سو اکتالیس پنڈنگ کیسوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔پراسیکیوشن کی طرف سےتقریبا 30 ہزار کیس سماعت کے لیے عدالتوں میں بھجوانے کے تیار ہیں۔
سیشن کورٹ، سول کورٹ اور کچہریوں میں عدالتی تعطیلات دو ستمبر کو ختم ہو جائیں گئیں۔ عدالتیں کھولتے ہی ججوں کو دو لاکھ باسٹھ ہزار ایک سو اکتالیس کیسوں کی پینڈنسی کا سامنا کرنا پڑے گا اس وقت سیشن کورٹ میں45186 سول کورٹ میں ایک لاکھ 32ہزار ستائیس،ضلع کچہری میں 23514،ماڈل ٹاون کچہری میں47219کیس اور کینٹ میں 14196,,کیس پینڈنگ ہیں۔
30ہزار سے زائد عدالتی مفرور ملزمان ہیں جن کے پکڑے نہ جانے پر کیس ریکارڈ روم میں پڑے ہیں ماڈل ٹاون کچہری میں کیسوں کی بھر مار ہونے سے عدالتی تعطیلات کے بعد ججز کی تعداد میں اضافے کا امکان ہیں۔
ماڈل ٹاون میں ایک ایک جج کی عدالت میں پانچ سے چھ ہزار کیس زیر سماعت ہیں روزانہ دو سے ڈھائی سو کی پیشی لیسٹ آویزاں کی جا رہی ہے۔