امیر بلاج کے قاتل  کی ہلاکت کا مقدمہ درج

24 Aug, 2024 | 02:13 PM

وقاص احمد : امیر بلاج قتل کیس کےملزم احسن شاہ کی پولیس مقابلہ میں ہلاکت کا مقدمہ درج ہوگیا۔ ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی جس میں  ملزم احسن  شاہ      مارا گیا 

ایف آئی آر کے متن کے مطابق سی آئی اے ملزم احسن شاہ کو شادباغ مال مسروقہ کی نشاندہی کیلئے لیکر گئی،عیسائیاں والا قبرستان میں پہلے سے موجود ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ملزمان کی فائرنگ سے احسن شاہ شدید مضروب ہو گیا ۔
ملزم احسن نے بتایا کہ ایک کا نام علی رضا  بتایا تھا باقی 2نامعلوم تھےاحسن شاہ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہوا۔مقدمے میں اقدام قتل، کار سرکار میں مداخلت، پولیس پارٹی پر فائرنگ کی دفعات شامل ہیں ۔

ایف آئی آر کے مطابق  سی آئی اے پولیس نے درختوں اور زمین پر لیٹ پر اپنی جان بچائی 


مزیدخبریں