ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی کی قیمت 30 روپے فی یونٹ سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے، گوہر اعجاز

 بجلی کی قیمت 30 روپے فی یونٹ سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے، گوہر اعجاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سابق نگراں وزیرِ تجارت پیٹرن انچیف اپٹما گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ بجلی صارفین مہنگی بجلی کا مستقل حل چاہتے ہیں۔

گوہر اعجاز نے آج صنعت کاروں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گوہر اعجاز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بجلی صارفین سب سے مہنگی بجلی خرید رہے ہیں۔ گھریلو، کمرشل، صنعتی صارفین کو 80 روپے فی یونٹ تک بجلی دی جا رہی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاور سیکٹرمیں بد انتظامی اور نا اہلی کا خاتمہ کیا جائے، بجلی کی قیمت 30 روپے فی یونٹ سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔