ویب ڈیسک: بھارتی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز شیکھر دھون نے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پرریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے بھارتی بلے باز شیکھر دھون کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے اس سفر کو الوداع کہنے پر دل میں ایک سکون ہے کہ اپنے ملک کے لیے بہت کھیلا۔
اُنہوں نے کہا کہ میں خود سے یہ کہتا ہوں کہ اس بات سے دکھی مت ہو کہ ملک کے لیے دوبارہ نہیں کھیلوں گا، میں بی سی سی آئی کا شکر گزار ہوں جنہوں نے موقع دیا۔
معروف کرکٹر نے کہا کہ میں اس بات پر خوش ہوں کہ اپنے ملک کے لیے کھیلا ہوں اور یہ میرے لیے سب سے بڑی بات ہے کہ میں نے اپنے ملک کے لئے خدمات انجام دیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ میری ہمیشہ سے ایک ہی منزل تھی کہ انڈیا کے لیے کھیلنا اور وہ ہوا بھی، میں آج ایک ایسے موڑ پر کھڑا ہوں جہاں پیچھے دیکھنے پر صرف یادیں اور آگے دیکھنے پر پوری دنیا ہے۔