ویب ڈیسک : بھارتی ریاست اترپردیش میں جہیز کیلئے ہراساں کرنے پر خاتون نے تنگ آکر اپنی زندگی ختم کرلی۔
پولیس کے مطابق 32 سالہ آرتی کی 2020 میں شوہر میانک تیاگی سے شادی ہوئی تھی، شادی میں آرتی کے والدین نے اسے جہیز کے ساتھ رخصت کیا تھا، تاہم شوہر میانک اور سسرال والوں کی جانب سے آرتی کو اضافی جہیز کیلئے ہراساں کیا جانے لگا جس وجہ سے وہ اذیت سے دوچار تھی اور تنگ آکر اس نے 11 ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔
پولیس کا کہنا ہےکہ آرتی کے والد نے شوہر، ساس اور سسر کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی جس پر کارروائی کرتے ہوئے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔