جمال الدین جمالی: باٹا پور میں پانچ سالہ بچی کا اغوا برائے تاوان اور قتل کا مقدمہ, دل دہلانے دینے والی واردات میں پولیس نےبچی کی ہڈیاں، خون آلود کپڑے ملزم کی نشاندہی پر برآمد کر لئے.
تفصیلات کے مطابق ملزم کاشف رضا کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کر دیاگیا ہے، پولیس کی جانب سے ملزم کے 30 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔
پولیس حکام کا کہناتھا ملزم نے پانچ سالہ فجر کو تاوان کے لئے اغوا کیا،بچی کو گلہ دبا کر قتل کیا اور پھر لاش جنگل میں پھینک دی ،ملزم کاشف فجر کے گھر کے سامنے رہتا تھا اور بچی کے والد راشد کا دوست تھا۔
ملزم نے بچی کو تاوان کے لئے اغوا کیا اور قتل کر دیا،بچی کی ہڈیاں، خون آلود کپڑے ملزم کی نشاندہی پر برآمد کر لئے ہیں۔