ملک اشرف: ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کااغواء، ملزمہ کامیڈیکل کروانے سےمتعلق کیس سماعت کے لئے مقرر، رجسٹرار آفس نے کیس 27اگست کو سماعت کیلئے مقرر کردیا۔
تفصیلات کےمطابق لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے کاز لسٹ جاری کی گئی، عدالت نے ملزمہ کی ساؤنڈ،ایکسرے رپورٹ طلب کر رکھی ہے،جسٹس طارق سلیم شیخ ملزمہ آمنہ عروج کی والدہ کی درخواست پر سماعت کریں گے،درخواست میں آئی جی جیل اور سپرنٹنڈنٹ کورٹ لکھپت جیل کو فریق بنایا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے ڈرامہ نگار خلیل الرّحمٰان قمر کے اغوا کے مقدمے کی ملزمہ آمنہ عروج کی والدہ زینت بی بی کی درخواست پر سماعت کی تھی
عدالتی حکم پر آمنہ عروج کے میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی، ملزمہ کے میڈیکل رپورٹ میں تشدد ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔
ڈاکٹر نے عدالت کو بتایا تھا کہ ابھی الٹراساونڈ، ایکسرے اور دیگر ٹیسٹ ہونے ہیں، اس لیے مہلت دی جائے، جس پر عدالت نے استدعا منظور کر لی اور 27 اگست تک مہلت دے دی۔